یوکرین، اسٹریٹ آرٹسٹ ‘ٹی وی بوائے’ کی تباہ شدہ عمارتوں پرپینٹنگز

یوکرین، اسٹریٹ آرٹسٹ ‘ٹی وی بوائے’ کی تباہ شدہ عمارتوں پرپینٹنگز

مشہور اسٹریٹ آرٹسٹ ‘ٹی وی بوائے’ کا فن یوکرین کے شہر کیف کے آس پاس تباہ شدہ عمارتوں پرنمودارہورہا ہے۔ کیف کے مضافات میں واقع بوچا قصبے میں لوگ ایک دیوار کے پاس سے گزر رہے ہیں جس پرٹی وی بوائے کی بنی شاندارپینٹنگ میں ایک لڑکا آگ پراپنے ہاتھ سینکتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ ساتھ ہی دیوارکا ملبہ دکھائی دے رہا ہے جسے روس کے حملوں کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا۔ کیف کے باہر دمتریوکا گاؤں میں تباہ شدہ روسی ٹینک پرزیتون کی شاخ کے ساتھ ایک کبوترکوپینٹ کیا گیا۔

 

بوچا شہرکےمرکزمیں دولڑکے ٹی وی بوائے کے ایک اورشاہکارکی طرف اشارہ کرتے نظرآتے ہیں۔

کیف کے باہر ارپن نامی قصبے میں ایک تباہ شدہ ثقافتی گھرکی دیوارپرایک لڑکی اور فوجی کی پینٹنگ نظرآ رہی ہے۔

اسی طرح یوکرین پر روس کے حملے کے دوران تباہ ہونے والے ارپن قصبے کے ایک اسٹیڈیم کی دیوار پردولڑکے فٹبال کی جرسی پہنے ہوئے نظرآتے ہیں جن پر ‘امن’ اور ‘امید’ لکھا ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *