کیا چین اسی سیارے میں موجود ہے؟ قطر کی رنگینیاں دیکھ کر چین والوں کا آن لائن احتجاج

کیا چین اسی سیارے میں موجود ہے؟ قطر کی رنگینیاں دیکھ کر چین والوں کا آن لائن احتجاج

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے میچز کے باعث چین میں شہریوں کی جانب سے کووڈ پابندیوں پر آن لائن تنقید کی گئی ہے۔ قطر میں میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں ہزاروں افراد کو فیس ماسک کے بغیر دیکھنے کے بعد چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر لوگوں نے سوال کیا کہ کیا چین اسی سیارے میں موجود ہے؟ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ قطر میں ایونٹ کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ وہ باقی دنیا سے الگ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ایک جانب میلے کا سماں ہے جبکہ دوسری جانب لوگوں کو عوامی مقامات پر جانے کی بھی اجازت نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *