پاکستان سپرلیگ کے نمائشی ٹی20 میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاورزلمی کودلچسپ مقابلے کےبعد 3 رنزسےہرادیا۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نےافتخاراحمد کی دھواں دھاربیٹنگ کی بدولت 5 وکٹ پرایک سوچوراسی رنزاسکورکئے۔ افتخارنے94 رنزکی اننگزکھیلی۔ وہاب ریاض کے آخری اوورمیں چھ چھکےبھی لگائے۔ ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی 7 وکٹ پر181 رنزبناسکی۔ محمد حارث نے 53، کپتان بابراعظم نے23 اورشاہد آفریدی نے25 رنزاسکورکئے۔ افتخارکومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔