کشمیرپریمیئرلیگ 2 ، میرپوررائلزپلےآف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
کشمیر پریمیئر لیگ 2 میں میرپور رائلز نے چوتھی فتح کے ساتھ پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی۔۔ رائلز نے اپنے آخری لیگ میچ میں مظفرآباد ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔۔۔ ایونٹ کے 19 ویں میچ میں ٹائیگرز 8 وکٹوں پر 135 رنز بناسکے۔۔۔ عماد وسیم، شاداب مجید اور کاشف علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رائلز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 15ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔ محمد اخلاق نے نصف سنچری، حسن نواز نے اکتالیس رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔۔۔ شاداب مجید میچ کے ہیرو قرار پائے۔۔