کشمیر پریمئیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا میلہ آج سے مظفرآباد میں سجے گا۔
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن راولاکوٹ ہاکس اور جموں جانباز کا مقابلہ ہوگا۔
ایونٹ میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے درمیان 25 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹائٹل کیلیے راولاکوٹ، جموں جانباز، میرپور رائلز، باغ اسٹالینز، اوورسیز وارئیئرز، مظفرآباد ٹائیگرزاور کوٹلی لائنز میں جوڑ پڑے گا۔
ایونٹ میں ہر ٹیم چھ چھ میچز کھیلے گی۔۔ٹاپ چار ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلیے کوالیفائی کریں گی۔
فائنل 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔ راولاکوٹ کی ٹیم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔۔