پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 37 سالہ رونالڈو جون 2025 تک کلب سے منسلک رہیں گے۔ رونالڈو اور النصر کلب کے صدر کے درمیان معاہدے پر دستخط اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئے۔ سعودی کلب نے معاہدے کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔
الرياضي الأعظـم عالميًا 🌏
يـوقع رسميًا لـ #العالمي 🤩#رونالدو_نصراوي pic.twitter.com/BBq469mAYh— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) December 30, 2022
عرب میڈیا کے مطابق النصر کلب رونالڈو کو ہر سال 172 ملین پاونڈ ادا کر گا۔ رونالڈو نے فٹبال ورلڈ کپ سے کچھ روز قبل انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ پرتگالی اسٹار نے اسپینش کلب ریقل میڈرڈ کی جانب سے 2009 سے 2018 تک دو لالیگا ٹائٹلز، دو اسپینش کپ، 4 چیمپئینز لیگ ٹائٹل اور 3 کلب ورلڈ کپ جیتے۔ وہ اب تک کلب اور پرتگال کی جانب سے 800 گول اسکور کرچکے ہیں۔