رونالڈو کو لیونل میسی کے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف ایک نمائشی میچ کے لیے ریاض ایس ٹی الیون کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
رونالڈو ، میسی کی پی ایس جی کے خلاف سعودی عرب کے الہلال اور النصر کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ جو مشہور عالمی فٹ بال دشمنی
کا تازہ ترین باب ہوگا۔ نمائشی میچ کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے اس میچ کے ایک خصوصی ٹکٹ کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا جس کی رقم چیریٹی کی جائے گی۔ اس خصوصی ٹکٹ کا فائدہ یہ ہے کہ اسے خریدنے والا کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنا سکے گا جبکہ اسے لاکر روم تک بھی رسائی ہوگی۔ خصوصی ٹکٹ کی نیلامی 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز سے شروع ہوئی جو دیکھتے دیکھتے 26 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے تاجر مشرف الغامدی نے 26 لاکھ ڈالرز یعنی 59 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں اس خصوصی ٹکٹ کو خرید لیا۔