مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو غریبوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ کرسمس کے موقع پر حضرت عیسیٰ کی پیدائش کو یاد کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں دولت اور طاقت کے زور پر کمزوروں کو دبانے کی سرزنش کی۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ کے روایتی کرسمس ڈے کے خطاب کو سننے کیلئے تقریباً 7 ہزارافراد نے شرکت کی۔ جن میں سیاح اور زائرین بھی شامل تھے۔ پوپ نے شرکاء کو حضرت عیسیٰ کی عاجزانہ زندگی سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کی۔

- December 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!