کراچی، لاہور اورکوئٹہ میں مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا۔ کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہیں اور شہر میں مرغی کا گوشت کہیں 640 تو کہیں 660 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ جبکہ انڈے فی درجن 300 روپے تک جا پہنچے ہیں۔ دوسری جانب لاہورمیں ضلعی انتظامیہ سرکاری لسٹ پرعمل کرانے میں ناکام ہوگئی۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 650 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انڈوں کی قیمت بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔ کوئٹہ میں بھی مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 650 روپے ہوگئی۔

- January 10, 2023
2 years ago
0
You can share this post!