کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4روپے 49 پیسے مہنگی کردی گئی

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4روپے 49 پیسے مہنگی کردی گئی

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ ہوا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے یکساں ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.49 روپے تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ حکومت کی جانب سے نیپرا کو کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

نیپرا کے مطابق مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1.49 سے 4.49 روپے تک ہوگا۔ فيصلے سے صارفین پر 16 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ قیمتوں کی ایڈ جسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہونے والی بجلی پرہوگی۔ اضافی ایڈ جسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *