کراچی میں کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ضیاء الدین اسپتال کے قریب والد اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر لے کر گزر رہا تھا اس دوران ڈمپرموٹرسائیکل کی ڈمپرسے ٹکرہوگئی جس سے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ حذیفہ اور 18 سالہ بشریٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں بچوں کے والد محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

- January 12, 2023
2 years ago
0
You can share this post!