پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ انگلش بیٹرز نے نیٹس پر چھکوں کی پریکٹس کی تو پاکستانی بلے بازوں نے بھی جم کر ٹریننگ کی۔ پاکستان ٹیم کی پلئینگ الیون میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ اوپنر امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے۔ انگلش ٹیم نے آخری میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ وِل جیکس کی جگہ ریحان احمد ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

- December 16, 2022
2 years ago
0
You can share this post!