کراچی ٹیسٹ، پاکستان کے8وکٹ پر377رنز

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کے8وکٹ پر377رنز

نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نے کھانے کے وقفے تک 8 وکٹوں پر377رنزبنالئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز317 رنز5 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ پہلے دن 161 رنزپرناٹ آؤٹ رہنے والے بابر اعظم آج صبح 3 گیندیں ہی کھیل سکے اوربغیرکوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابرکےآؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان نےایک اینڈ سنبھال لیا لیکن دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ نعمان علی 7 اوروسیم جونیئر2 رنزبنا کرپویلین لوٹے۔ آغاسلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکورکی۔ وہ 54 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *