نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف پہلی اننگزمیں 81 رنزکی برتری حاصل کرلی۔ کیویزنے چوتھے روزکھانے کے وقفے تک 6 وکٹوں پر519 رنزبنالئے۔ مہمان ٹیم نے چوتھے روزپہلی نامکمل اننگز440 رنز6 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ کین ولیمسن اوراِش سوڈھی نے پاکستانی بولرزکو بے بس کردیا۔ قومی بولرزپہلے سیشن میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ کین ولیمسن 137 اورسوڈھی 41 رنزکے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ پاکستان ٹیم نے پہلی اننگزمیں 438 رنزبنائے تھے۔

- December 29, 2022
2 years ago
0
You can share this post!