کراچی: پاکستان کوہوم گراؤنڈ پرمسلسل چوتھے ٹیسٹ میں شکست کاخطرہ

کراچی: پاکستان کوہوم گراؤنڈ پرمسلسل چوتھے ٹیسٹ میں شکست کاخطرہ

ہوم گراؤنڈ پرمسلسل چوتھے ٹیسٹ میں شکست کا خطرہ پاکستان کے سرپرمنڈلانے لگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے آخری روز چائے کے وقفے تک دوسری اننگزمیں 7 وکٹوں پر249 رنزبنائے اوراسے نیوزی لینڈ کیخلاف صرف 75رنزکی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے77رنز2 کھلاڑی اؤٹ سے دوسری اننگزآگے بڑھائی تونعمان علی 4 اورکپتان بابراعظم 14 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئے۔ امام الحق اورسرفرازاحمد نے 85رنز کی شراکت بنائی۔ سرفرازنے مسلسل دوسری اننگزمیں نصف سنچری اسکورکی۔ وہ 53 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ امام الحق نروس نائنٹیز کا شکارہوئے اور96 رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔ پہلی اننگزکے سنچری میکرآغا سلمان صرف 6 رنزبناسکے۔ چائے کے وقفے تک سعود شکیل 23 اوروسیم جونیئر20 رنزپرناٹ آؤٹ تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *