کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سابق کپتان اظہر علی کو ساتھی کھلاڑیوں نے خوبصورت تحفہ دیا۔ انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روزتمام کھلاڑیوں نے اپنی دستخط شدہ ٹیسٹ شرٹ فریم میں پیش کی۔ قومی کھلاڑیوں کی جانب سے اظہرعلی کو ایک سووینئر بھی پیش کیا گیا جس پرموجودہ ٹیسٹ اسکواڈ کے دستخط ہیں جبکہ سووینئیرپراظہر علی کی مختلف ٹیسٹ میچز میں یادگار اننگز کے اسکور درج کیے گئے ہیں۔

- December 19, 2022
2 years ago
0
You can share this post!