کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز کیویز کے نام رہا۔ پاکستان کو آل آؤٹ کرنے کے بعد کمال کی بیٹنگ کی۔ دوسرے روز قومی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ کپتان بابراعظم 161 اور آغا سلمان نےکیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 103 رنز بنائے۔ کیوی کپتان ٹم ساؤدھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کیوی اوپنرز نے قومی بولرز کوبے بس کردیا۔ کھیل ختم ہونے تک بغیر نقصان کے 165رنزبناڈالے۔ ڈیوون کون وے 82 اور ٹام لیتھم 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلیےمزید 273 رنز درکار ہیں۔

- December 27, 2022
2 years ago
0
You can share this post!