کراچی والوں کیلئے خوشخبری، کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین نیپرا کے مطابق دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 10روپے 26پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ کراچی کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔ ملک کے دیگر حصوں میں ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی ہو گی۔ ڈسکوز کے صارفین کو 18 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

- January 31, 2023
2 years ago
0
You can share this post!