کراچی میں وزیراعلیٰ کا پروٹوکول افسر بھی لُٹ گیا

کراچی میں وزیراعلیٰ کا پروٹوکول افسر بھی لُٹ گیا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسٹریٹ کرمنلز بلا خوف خطر کارروائیوں میں ملوث اور پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ عام شہری تو محفوظ تھے ہی نہیں، وزیراعلیٰ کے پروٹوکول افسر بھی ڈاکوؤں سے بچ نہ سکے۔ پولیس کے مطابق جوہر آباد میں چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں نے گزشتہ شب لوٹ مار کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر مسرور وارثی سمیت 4 افراد سےموبائل فون اورنقد رقم چھینی گئی۔ متاثرہ افراد نے واقعہ کے خلاف جوہر آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *