کراچی کے علاقوں شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر، ایف بی ایریا، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات بوندا باندی اور ہلکی بارش کی صورت میں نظر آرہے ہیں، کراچی کے جنوبی حصے میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش ہورہی ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ شہر میں مزید پھیلنے پر شام میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔
جب کہ آج گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔