قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کیمپ کے آف ڈے پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں۔ ویمن کرکٹرزنےپاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روزکا کھیل دیکھا۔
کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وقاریونس اور عروج ممتاز سے ملاقات کی اوران سے ٹپس لیں۔ وقاراورعروج نے آسٹریلیا سیریز اورویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔