کراچی: فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل توڑ ڈالیں، ویڈیو وائرل

کراچی: فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل توڑ ڈالیں، ویڈیو وائرل

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی۔ فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیل کھولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سولجربازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔ فردوس شمیم نقوی نے 3 سے 4 بیلٹ باکس کی سیل توڑی ۔ اس حوالے سے فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ سیل کمزور لگائی گئی تھیں اس لیے توڑ دیں۔ پولنگ عملے کے مطابق فردوس شمیم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے آئے تھے۔ انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی رہنما نے کسی کی نا سنی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *