قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں بیٹنگ ہماری اسٹرینتھ ہے۔ انگلینڈ کیخلاف سیریزمیں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ کراچی کی وکٹ آسٹریلیا جیسی لگ رہی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس وقت ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے، بیٹنگ ہی ہماری اسٹرینتھ ہے، وکٹ ضرور ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے مگر آپ کو کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔ کپتانی کا پریشرنہیں لیتا کیونکہ اس سے گیم مزید خراب ہوجاتا ہے۔

- December 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!