الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق 22 نومبر کو کراچی بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنایا جائےگا۔ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہونے چاہئیں، صوبائی حکومتیں چاہتی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، پہلے بھی صوبوں میں بہت مشکل سے بلدیاتی انتخابات کرائے، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت مشکل آرہی ہے لیکن ہم کرالیں گے۔

- November 16, 2022
2 years ago
0
Tags:
You can share this post!