اسٹیٹ بینک نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 10، 50، 100 اور 1 ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ 31 دسمبر2022 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔ یہ نوٹ ملک بھر میں مرکزی بینک کے دفاتر سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد یہ نوٹ ناقابل تبدیل ہوں گے۔ دوسری جانب حکومت نے 7500 روپے سے 40 ہزار روپے مالیت تک کے غیررجسٹرڈ انعامی پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں 30جون 2023 تک توسیع کردی۔

- October 26, 2022
3 years ago
0
You can share this post!