کرائسٹ چرچ: رضوان اوربابرکی ففٹیز، 3ملکی سیریزمیں پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

کرائسٹ چرچ: رضوان اوربابرکی ففٹیز، 3ملکی سیریزمیں پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں پاکستان نے بنگلا دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے ہراکرتیسری کامیابی حاصل کرلی۔ کرائسٹ چرچ میں پاکستان کی خراب بولنگ کے سبب بنگلا دیش 6وکٹ پر173رنزبنانے میں کامیاب رہا۔ لٹن داس نے 69اورشکیب الحسن نے 68رنزاسکورکئے۔ ہدف کے تعاقب میں رضوان اوربابرنے101رنزکی شراکت بنا کرفتح کی بنیاد رکھی۔ بابر55 اوررضوان 69رنزبنا کرپویلین لوٹے۔ محمد نوازنے 20 گیندوں پر45رنزکی اننگزکھیل کرپاکستان کوفتح دلادی۔ تین ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل جمعہ کوپاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *