پیلے کی فیملی اور فینز کا عظیم فٹبالر کو خراج عقیدت

پیلے کی فیملی اور فینز کا عظیم فٹبالر کو خراج عقیدت

فینز کی جانب سے برازیلین لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیلے کےمیت ان کے ہوم ٹاون سانتوس کے ولا بیلمیرو اسٹیڈیم میں رکھی گئی ہے جہاں مداح قطاروں میں لگ کر ان کا آخری دیدار کررہے ہیں۔ پیلے کی فیملی اور رشتہ داروں نے ان کے تابوت کے گرد جمع ہوکر دعا کی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے بھی پیلے کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ انفانٹینو نے کہا کہ وہ فٹبال کھیلنے والے تمام 211 ممالک کی فیڈریشنز سے درخواست کریں گے کہ ہرملک ایک اسٹیڈیم پیلے کے نام کرے تاکہ نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو یہ پتا چل سکے کہ پیلے کون تھا اور اس نے کس طرح فینز کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں.

کنگ آف فٹبال پیلے 29 دسمبر کو 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *