پیلے کی آخری رسومات پیراورمنگل کوسانتوس میں ادا کی جائیں گی

پیلے کی آخری رسومات پیراورمنگل کوسانتوس میں ادا کی جائیں گی

برازیل کے لیجنڈری فٹبالرپیلے کی آخری رسومات پیراورمنگل کو ان کے ہوم ٹاؤن سانتوس میں ادا کی جائیں گی۔ برازیلین میڈیا کے مطابق ساؤپالو کے ولا بیلمیرو اسٹیڈیم میں فینزپیلے کوخراج عقیدت پیش کرسکیں گے۔ پیلے نے اس اسٹیڈیم پرکیرئیرکے یادگارترین میچزکھیلے۔ سانتوس کلب کے مطابق پیر کی صبح پیلے کا تابوت ساؤپالو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال سے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔ آخری رسومات دوروز تک جاری رہیں گی۔ پیلے کی تدفین سانتوس کے مقامی قبرستان میں ہوگی جس میں صرف ان کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔ پیلے کینسرسے طویل جنگ لڑتے ہوئے 82 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *