بلدیاتی الیکشن کا ٹکٹ کسے ملنا چاہیے؟ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں ٹاس پر فیصلہ ہوا۔
27 نومبر کو آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے مظفر آباد میں ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور کی ٹاس کرکے ٹکٹ دینے کی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نے ٹاس کے ذریعے دو امیدواروں کے درمیان فیصلہ کیا جس کے بعد جیتنے والے امیدوار کو وہاں موجود افراد نے مبارک باد بھی دی۔