پی سی بی کاانگلینڈ کےخلاف پہلے ٹی20 کی گیٹ منی پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان
پی سی بی نے عوام سے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد ہو ۔ سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی کا سامنا ہے، مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،
پی سی بی خوراک ، ادویات اور دیگر اشیا کے تین ٹرک بھجوا چکا ہے۔اپنے لوگوں اور آپریشنل ریسکیو ٹیموں کی مدد کرتے رہیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔