پی سی بی کا بابراعظم کوایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پرغور

پی سی بی کا بابراعظم کوایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پرغور

پاکستان کرکٹ بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پرغورکررہا ہے۔ غیرملکی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ہوم سیزن کے اختتام پر پی سی بی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ ہوم سیزن میں مایوس کن نتائج کے باعث ٹیم مینجمنٹ اور قیادت میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ بابراعظم کوصرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پرغورہورہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق تینوں فارمیٹ کی قیادت کا فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔ پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی جانب سے شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانےکا فیصلہ بھی اسی سلسلےکی کڑی ہے۔ تینوں فارمیٹ کا کپتان ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کا اثر و رسوخ بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اس لیے بورڈ نے ان کا بوجھ اور اثر و رسوخ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *