پچیس افغانوں کوہلاک کرنے کا اعتراف، طالبان کی پرنس ہیری پرتنقید

پچیس افغانوں کوہلاک کرنے کا اعتراف، طالبان کی پرنس ہیری پرتنقید

افغانستان میں 25 لوگوں کو ہلاک کرنے سے متعلق برطانوی شہزادہ ہیری کے انکشاف پرافغان طالبان کا ردعمل آگیا۔ طالبان انتظامیہ نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے شہزادہ ہیری کے تبصروں پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان پر مغربی قبضہ انسانی تاریخ کا افسوس ناک لمحہ تھا۔ شہزادہ ہیری کے تبصرے قابض افواج کے ہاتھوں افغان عوام کو پہنچنے والے صدمے کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہیں جنہوں نے بغیرکسی جوابدہی کے معصوموں کا قتل کیا۔ شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں انکشاف کیا ہےکہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔ ہیری کے مطابق انہوں نے حالت جنگ میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔ دوسری جانب طالبان رہنما انس حقانی نے ہیری کو مخاطب کرتے ہوئےکہا ہےکہ انہوں نے افغانستان میں جن لوگوں کو قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں بلکہ انسان تھے۔ ان کے اہل خانہ تھے، جو ان کی واپسی کا انتظار کررہے تھے۔ شہزادہ ہیری کے اعتراف پرافغانستان میں سابق برٹش کمانڈر رچرڈکیمپ نےکہا کہ شہزادہ ہیری نے 25 افراد کو ہلاک کرنے سے متعلق بیان دینےکا غلط فیصلہ کیا اوراپنی ساکھ کو داغدار کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *