پنجاب میں دھند کا راج، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

پنجاب میں دھند کا راج، موٹرویز  مختلف مقامات پر بند

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع ان دنوں شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کے باعث موٹر ویز کے مختلف حصوں کو رات کو بند کر دیا جاتا ہے، موٹر وے حکام کے مطابق ایسا احتیاط کے پیشِ نظر کیا جاتا ہے۔ سورج نکلنے اور دھند چھٹنے کے بعد موٹر ویز کو ایک مرتبہ پھر ٹریفک کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔ موٹر وے پولیس نے دھند کے دوران مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے دھند کا سلسلہ آئندہ دو ہفتوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *