پرویزمشرف کاجسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے آج دبئی سے کراچی لایاجائے گا

پرویزمشرف کاجسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے آج دبئی سے کراچی لایاجائے گا

سابق صدر پرویزمشرف کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعے آج دبئی سے کراچی لایا جائے گا۔ تدفین اولڈ آرمی قبرستان کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔ پرویز مشرف گزشتہ روز طویل علالت کے بعد دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ 7 فروری کو گل مہرملیر کینٹ پولو گراؤنڈ میں ظہرکے بعد ادا کی جائے گی۔ جس کے بعد ان کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اولڈ فوجی قبرستان میں پرویز مشرف کی قبر تیار کرلی گئی ہے، اور قبرستان کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف 18 مارچ، 2016 سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں علاج کی غرض سے مقیم تھے، وہ دبئی میں امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *