پرتھ : کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم زمبابوے کے خلاف میچ ہارجائیں گے، قومی کپتان بابراعظم

پرتھ : کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم زمبابوے کے خلاف میچ ہارجائیں گے، قومی کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم زمبابوے کیخلاف شکست پرافسردہ، پرتھ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ بطورکپتان مانتا ہوں کہ ہم ایک ٹیم کی طرح اچھا نہیں کھیلے۔ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ پاکستان یہ میچ ہارجائے گا۔ بیٹنگ لائن کے لڑکھڑا جانے کی وجہ سے شکست ہوئی لیکن یہ بھی مانتا ہوں کہ ہم نے کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیلا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ابتداء میں پاکستان نے اچھی بولنگ نہیں کی خاص طور پر شروع کے 6 اوورز میں ایسی بولنگ نہیں ہوسکی جیسی ہونی چاہیے تھی لیکن بعد میں کم بیک کرتے ہوئے زمبابوے کو کم اسکور پر روک لیا لیکن پھر بیٹنگ اچھا نہ کرسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اور رضوان آوٹ ہوئے تو اس کے بعد شاداب اور شان نے میچ کو آگے بڑھایا لیکن اس کے بعد جب شاداب آوٹ ہوئے تو پھر بیٹنگ لائن اس کے بعد نہ چل سکی اور پاکستان ناکام ہوگیا۔ بابراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اب بھی ٹورنامنٹ میں کم بیک کرے گا۔ کوشش ہوگی کہ اگلے تین میچز میں نہ صرف اچھا کھیلیں بلکہ اپنے رن ریٹ کو بھی بہترکرنے کی کوشش کریں تاکہ سیمی فائنل تک کی دوڑ میں برقراررہ سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *