ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ کل پرتھ میں زمبابوے کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کیلئے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شاہنوازدھانی، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد حارث، فخرزمان اورعثمان قادر نے سیشن میں شرکت کی۔ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈربلے بازحیدرعلی کی جگہ فاسٹ بولروسیم جونیئرفائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم 4 فاسٹ بولرزکےساتھ میدان میں اترے گی۔ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان میچ پرتھ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کوپہلے میچ میں بھارت سے سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست ہوئی تھی۔

- October 26, 2022
3 years ago
0
You can share this post!