ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 225.64 روپے رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا. گزشتہ روز ڈالر 225.43 روپے کا تھا۔
انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوا. گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 224.94 روپے تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 234 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔