راولپنڈی: پاکستان کے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کا ایک اوراعزاز، انٹرنیشنل کرکٹ میں 5ہزار رنزمکمل

راولپنڈی: پاکستان کے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کا ایک اوراعزاز، انٹرنیشنل کرکٹ میں 5ہزار رنزمکمل

پاکستان کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبورکرلیا۔ رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 5ہزار رنزمکمل کرلئے۔ وہ یہ سنگ میل عبورکرنے والے 28ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔ محمد رضوان نے اب تک ٹیسٹ میں 1307، ون ڈے میں 1065 اورٹی20 میں 2635 رنز بنا رکھے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بلے بازہیں۔ انہوں نے 16سالہ کیرئیرکے دوران 20ہزار سے زائد رنزاسکورکئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *