پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی رینکنگ میں محمد رضوان دوسرے نمبر پر آگئے۔
رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے۔ جب کہ ویرات کوہلی نے 48 اننگز میں 1852 رنز بنائے ہیں۔
ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے۔انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر کی 48 اننگز میں 1916 رنز بنائے