بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجر بِنی نے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے سے متعلق فیصلے کو حکومت سے مشروط کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے راجر بِنی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں سے جانے کے لیے حکومت کی کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب چاہے ٹیم یہاں سے کہیں اور کھیلنے کے لیے جائے یا پھر کوئی دوسری ٹیم بھارت آئے، دونوں صورتوں میں حکومتی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ کلیئرنس مل جائے پھراس پرمزید کام کیا جاتا ہے۔ صدر بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ہم خود سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں حکومت پرانحصار کرنا ہے اور اس سلسلے میں ہم نے حکومت سے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے صدرکا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے بھارتی ٹیم کوایشیا کپ 2023 کیلئے پاکستان بھیجنے سےانکارکردیا ہے۔ اس پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سخت موقف اختیارکرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کواحتجاجی خط لکھ کرکونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔۔

- October 21, 2022
3 years ago
0
You can share this post!