کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔
حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔
حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔
خاتون رپورٹر کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔