پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کئی گھنٹے تاخیرکے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے ملتان پہنچ گئیں

پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کئی گھنٹے تاخیرکے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے ملتان پہنچ گئیں

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے کئی گھنٹے تاخیرسے ملتان پہنچ گئیں۔ دونوں اسکواڈز کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے صبح 11 بجے ملتان روانہ ہونا تھا لیکن ملتان میں شدید دھند کے باعث جہاز کوپرواز کیلئے کلیئرنس نہیں مل رہی تھی۔ موسم بہتر ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں ساڑھے 3 گھنٹے تاخیرکے بعد ملتان پہنچ گئیں۔ کھلاڑی آج ہوٹل میں آرام کریں گے جبکہ کل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے ملتان میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کوتین میچزکی سیریزمیں 0-1کی برتری حاصل ہے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *