پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ: پاکستان کوآخری روز 263رنز، انگلینڈ کو8 وکٹیں درکار

پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ: پاکستان کوآخری روز 263رنز، انگلینڈ کو8 وکٹیں درکار

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ کے آخری روز پاکستان کوفتح کیلئے مزید 263 رنزجبکہ انگلینڈ کو8 وکٹیں درکارہیں۔ میچ کے چوتھے روزپاکستان ٹیم پہلی اننگزمیں 579رنزبنا کرآؤٹ ہوئی۔ مہمان ٹیم کوپہلی اننگزمیں 78رنزکی سبقت ملی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگزمیں بھی جارحانہ بیٹنگ کی۔ زیک کرالی، جوروٹ اورہیری بروک نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز 264رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکرکے پاکستان کوجیت کیلئے 343رنزکا ہدف دیا۔ کرالی نے 50، روٹ نے 73 اوربروک نے 65گیندوں پر87رنزکی برق رفتار اننگزکھیلی۔ نسیم شاہ، محمد علی اورزاہد محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا۔ عبداللہ شفیق 6 اورکپتان بابراعظم صرف 4رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔ اظہرعلی انگلی پربال لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ کھیل کے اختتام تک امام الحق 43 اورسعود شکیل 24رنزکے ساتھ کریز پرموجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *