پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا خیرسگالی دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا خیرسگالی دورہ
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا خیرسگالی دورہ ، ترجمان پاک بحریہ
سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان عسکری حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔جہاز کے عملے نے پاکستانی ہائی کمشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ خیر سگالی دورہ کے اختتام پر دونوں بحری افواج کے مابین دو طرفہ مشق لائن اسٹار-IV کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا دورہ اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Articles