پائلٹ بیٹےنےماں کوخانہ کعبہ لیجانےکاخواب پوراکردیا

پائلٹ بیٹےنےماں کوخانہ کعبہ لیجانےکاخواب پوراکردیا

ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد ان کے خو ابوں کو پورا کرے۔ ایسے ہی ایک بیٹے سے متعلق پوسٹ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ٹوئٹر پرمقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صارف عامر راشد وانی کی شیئر کی گئی پوسٹ زیر گردش ہے جس میں ایک فرمانبردار بیٹے کے ماں کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پہلے پائلٹ بننے اور پھر اپنے ہی جہاز پر ماں کو خانہ کعبہ لے جانے کا خواب پورا کرنے کا ذکر ہے۔ ٹوئٹر صارف عامر راشد وانی نے 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ میری ماں نے اسکول کے دور میں میرے لیے ایک کارڈ لکھا جسے انہوں نے میرے سینے پر لگایا۔ میری ماں مجھے کہا کرتی تھیں کہ جب تم پائلٹ بن جاؤ گے تو مجھے اپنے جہاز میں مکہ لے جانا۔ عامر راشد نے مزید لکھا کہ آج میری ماں مکہ جانے والے مسافروں میں سے ایک ہیں اور میں اسی جہاز کا پائلٹ ہوں۔

اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کو اپنی والدہ کا خواب پورا کرنے پر خوب سراہا جارہا ہے عامر راشد وانی کی ٹوئٹ کو اب تک 23 ہزار سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں جبکہ پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *