ٹی20ورلڈ کپ، پاکستان ویمنزٹیم میلبرن سے دبئی پہنچ گئی

ٹی20ورلڈ کپ، پاکستان ویمنزٹیم میلبرن سے دبئی پہنچ گئی

پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم میلبرن سے دبئی پہنچ گئی۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی سے کیپ ٹاؤن کل روانہ ہوگی۔ آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 10 فروری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔ دورہ آسٹریلیا میں قومی ویمنزٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جہاں اسے ون ڈے سیریزمیں 0-3 سےوائٹ واش اورٹی ٹوئنٹی سیریزمیں 0-2 سےناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *