بھارت کیخلاف میچ کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا۔ قومی اسکواڈ بذریعہ فلائٹ میلبرن سے پرتھ پہنچا۔ کھلاڑی آج آرام کریں گے جبکہ کل سےپریکٹس کا آغاز ہوگا۔ گرین شرٹس اپنے دوسرے میچ میں 27 اکتوبرکو زمبابوے کے مدمقابل آئیں گے۔ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان اب تک 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکھیلے جاچکے ہیں۔ 16 فتوحات کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہےجبکہ زمبابوے کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں بھارت کیخلاف سنسنی خیزمقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

- October 24, 2022
3 years ago
0
You can share this post!