ٹی20ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کیخلاف 104رنزکے بڑے مارجن سے فتح

ٹی20ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کیخلاف 104رنزکے بڑے مارجن سے فتح

ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 101 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ سڈنی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورزمیں 5 وکٹوں پر205 رنزاسکورکرڈالے۔ جنوبی افریقی بیٹنگ کی خاص بات رائیلی روسو اور کوئنٹن ڈی کاک کی جارحانہ بلے بازی تھی۔ دونوں کے درمیان 168 رنز کی پارٹنرشپ بنی جو ٹی20 ورلڈ کپ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ روسو نے 8 بلند وبالا چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے صرف 56 گیندوں پر 109 رنزکی اننگزکھیلی۔ یہ ٹی20ورلڈ کپ 2022کی پہلی سنچری ہے۔ ڈی کاک نے 38 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے 206رنزکے پہاڑجیسے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹسمینوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ 66 کے مجموعے پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کوئی بھی بلے باز جنوبی افریقی بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔ اورپوری ٹیم صرف 101رنزپرہمت ہارگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *