سڈنی : ٹی20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل، پاکستان اورنیوزی لینڈ کا کل آمنا سامنا

سڈنی : ٹی20ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل، پاکستان اورنیوزی لینڈ کا کل آمنا سامنا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی کی جنگ۔ پہلے سیمی فائنل میں شاہین اورکیویزکل مدمقابل ہوں گے۔ سڈنی میں پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی منیجمنٹ نے جنوبی افریقا اوربنگلا دیش کیخلاف کامیابی حاصل کرنے والی پلیئنگ الیون کو برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹرز نے آج بھی آرام کو ترجیح دی۔ سڈنی میں کل صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ شام میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ آئی سی سی نے سیمی فائنل بارش سے متاثرہونے کی صورت میں اضافی دن رکھا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کا 6 بارٹکراؤ ہوا۔ 4 فتوحات کے ساتھ پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ 2 میچزکیویز کے نام رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *