ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری روز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ 42 میچز کے بعد 4 سیمی فائنلسٹس سامنے آگئے۔ گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اورانگلینڈ فائنل 4 میں پہنچے۔ بھارت نے آخری میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر گروپ 2 میں ٹاپ کیا۔ گرین شرٹس دوسرے نمبرپررہے۔ پہلا سیمی فائنل بدھ کو سڈنی میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایڈیلیڈ میں دوسرا سیمی فائنل جعمرات کو ہوگا جس میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں ہوگا۔

- November 7, 2022
2 years ago
0
You can share this post!